چین ‘ تجارتی ڈرون طیاروں کی مارکیٹ 9 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی

چین ‘ تجارتی ڈرون طیاروں کی مارکیٹ 9 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی/زنہوا) چین نے شہری بغیر پائلٹ والی فضائی گاڑی (یو اے وی ) انڈسٹری کیلئے نئے احکامات کا اجراء کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس صنعت کی مارکیٹ مالیت 2020 ء تک 40فیصد سالانہ کے اوسط اضافے سے 60بلین یوآن (9.1بلین امریکی ڈالر ) تک پہنچ جائے گی۔وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کئے جانیوالے احکامات کے مطابق مارکیٹ مالیت 2025ء تک سہ گنا بڑھ کر 180بلین یوآن ہو جائے گی ، یہ تخمینہ گذشتہ سا ل ا یک آئی ریسرچ رپورٹ میں کی جانیوالی پیشنگوئی سے کہیں زیادہ ہے ۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو اے ویز جسے عام طورپر ڈرونز کہا جاتا ہے کہ مجموعی مارکیٹ چین میں 2025ء تک 75بلین یوآن تک پہنچ سکتی ہے،ملکی یو اے وی بنانے والی صنعت بڑھتی ہوئی انفرادی کھپت اور سروے اور نقشے سازی جیسے شعبوں میں ڈرونز کے زبردست استعمال کی وجہ سے حالیہ برسوں میں تیزی سے فروغ پذیر ہے۔وزارت نے کہا کہ چین کنزیومر یو اے وی پراڈکٹ مینوفیکچرنگ میں دنیا بھر میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے ،مستقبل میں وزارت صنعت کی قومی متحدہ مینجمنٹ کو فروغ دے گی ، اس کی مسابقتی برتری کو مستحکم بنائے گی اور 2020ء تک متعدد نمایاں ڈرونز مینوفیکچررز کے فروغ میں مدد دے گی ،اگرچہ زراعت ماحولیاتی مانیٹرنگ اور عوامی تفریح میں ڈرونز کا بڑھتا ہوا استعمال اچھا ہے ،شہری ڈرونز نے کئی موقعوں پر شہری ہوابازی کی سلامتی کیلئے خطرہ پیدا کردیا ہے


،گذشتہ اپریل میں چار ڈرون طیاروں نے جنوب مغربی چین کے صوبہ سچوان کے چینگ ڈو شوانگ لایو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیرقانونی پرواز کی ۔

انہوں نے 58پروازوں کو متبادل ایئرپورٹوں پر اترنے پرمجبور ہونے ، چار کو واپس جانے اور کئی پروازوں کو منسوخ کرنے پر مجبور کیا،چین کو سول ایوی ایشن سیفٹی کو بہتر بنانے کیلئے یکم جون سے حقیقی ناموں کے تحت درج کرنے کیلئے 250گرام سے زیادہ وزن والے سویلین ڈرون طیاروں کی ضرور ت ہے ، سویلین ڈرون طیاروں کی رجسٹریشن معمول کا بین الاقوامی طریقہ ہے ۔

مزید :

کامرس -