سْروں کے بے تاج بادشاہ کی 93 ویں سالگرہ منائی گئی

سْروں کے بے تاج بادشاہ کی 93 ویں سالگرہ منائی گئی
سْروں کے بے تاج بادشاہ کی 93 ویں سالگرہ منائی گئی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سْروں کے شہنشاہ پلے بیک سنگر محمد رفیع کی گزشتہ روز 93 ویں سالگرہ منائی گئی۔ پرستاران کی آواز آج تک نہیں بھولے۔ محمد رفیع ایسے گلوکار تھے جن کے آگے سْر سَر جھکاتے۔انہوں نے گائیکی کا ایسا ہنر پایا کہ دنیا کو دیوانہ بنالیا۔ محمد رفیع اپنی آواز میں ہیرو کی ادا کو اتار لیتے۔ ایسی مدھر آواز کسی اور کے حصے میں نہ آئی۔ ان کے گیت دنیائے موسیقی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ محمد رفیع کے گیتوں کی دنیا آج بھی دیوانی ہے۔ ان جیسا گلوکار شاید اب کبھی فلم انڈسٹری کو نہ ملے گا۔ محمد رفیع کے بعد بہت سے گلوکاروں نے انہیں کاپی کرنے کی کوشش کی مگر انکی گرد کو بھی نہ پاسکے۔محمد رفیع اور لتا منگیشکر کی جوڑی کو آج بھی میوزک انڈسٹری کی نمبر ون جوڑی مانا جاتا ہے۔محمد رفیع تو آ ہم میں نہیں ہیں مگر انکی آواز کا جادو ہمیں انکی کمی محسوس نہیں ہونے دیتا۔

مزید : کلچر