فلموں کی کامیابی نے نئے اداکاروں کیلئے راہیں کھول دیں،مناہل شاہ
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل مناہل شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی نے نئے اداکاروں کیلئے کام کی نئی راہیں کھول دیں، اچھے نتائج کیلئے محنت کرنا ضروری ہوتی ہے۔مناہل شاہ نے کہا کہ فلم ہویا ٹی وی ہر جگہ کچھ ہٹ کرکرنے کی کوشش کرتی ہوں جس کیلئے فوکس سکرپٹ اور اپنا کردار ہوتاہے‘ اگر کردار پسند آجائے تو تبھی ہی ہاں کرتی ہوں فن ایک سمندر کی طرح ہیں جہاں روزانہ آپ کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں ۔ٹی وی ڈرامہ ہو یا فلم عوام تفریح حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ویسے تو ہر موضوع پر فلم اور ٹی وی ڈرامہ بننا چاہیے مگر فلمیں زیادہ تر ہلکے پھلکے کامیڈی اور میوزیکل موضوعات پر ہی ہوں ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کسی کے کام میں ٹانگ نہیں اڑاتی اور نہ ہی کسی پر کیچڑ اچھالتی ہوں۔میراکام صرف محنت کرنا ہے ناکہ ادھر ادھر کی ہانکنا۔