پاکستان فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا ہے،قاسم وارثی

پاکستان فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا ہے،قاسم وارثی
 پاکستان فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا ہے،قاسم وارثی

  



لاہور(فلم رپورٹر)ٹیلنٹ پروموٹر لارجس ایونٹ منیجمنٹ کے روح رواں قاسم وارثی نے کہا ہے کہ شدید خواہش ہے کہ پنجابی فلموں کا دور دوبارہ واپس آئے ،موجودہ دور میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں جن میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔قاسم وارثی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا ہے اس لئے خواہش ہے کہ یہ دور واپس آ جائے پنجابی فلموں نے ہماری انڈسٹری کو بڑا سہارا دیا اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں لیکن ہمیں موضوعات کو تلاش کرنا ہوگا ہمیں کسی کی بھی نقل کرنے کی بجائے اپنے معاشرے اور ثقافت کو مدنظر کھتے ہوئے سکرپٹ تیار کرنا ہوں گے۔

مزید : کلچر


loading...