پریانکا چوپڑامس ورلڈ کے بعد ڈاکٹر بھی بن گئیں

پریانکا چوپڑامس ورلڈ کے بعد ڈاکٹر بھی بن گئیں
 پریانکا چوپڑامس ورلڈ کے بعد ڈاکٹر بھی بن گئیں

  



ممبئی(یواین پی) بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہوراداکارہ پریانکا چوپڑا ڈاکٹربن گئیں۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شماران اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف بالی ووڈ میں کامیابی حاصل کی بلکہ انہوں نے ہالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے اورخوب داد حاصل کی۔ پریانکا چوپڑا کے حصے میں مس ورلڈ، سماجی خدمات پر بین القوامی ایوارڈ، دنیا کی سب سے زیادہ آمدنی والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہونے سمیت متعدد اعزازہیں۔ اداکارہ اب اوراعزازپرخوشی سے پھولے نہیں سمارہی ہیں۔ اداکارہ کو بھارت کی بریلی انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔اس سے قبل بارہا اداکارہ یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کی خواہش رہی ہے کہ وہ ایک بارپھرکالج جائیں اور اپنے گریجویشن کی ڈگری حاصل کریں جووہ اپنی شوبزمصروفیات کے باعث پورا نہیں کرسکیں تھیں۔ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے کے حوالے سے پریانکا کی والدہ کا کہنا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پریانکا کا سماجی خدمات کے حوالے سے کام کو خوب سراہا جارہا ہے جب کہ بیٹی اس اعزازکی حقدار ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ ہالی ووڈ کے دو نئے پراجیکٹ میں کام کرنے جارہی ہیں جب کہ بالی ووڈ میں بھی سنجے لیلا بھنسالی کے ہمراہ ایک بڑا پراجیکٹ کریں گی۔

مزید : کلچر


loading...