’’مسٹر انڈیا‘‘ نے زندگی کی 61 بہاریں دیکھ لیں

’’مسٹر انڈیا‘‘ نے زندگی کی 61 بہاریں دیکھ لیں
 ’’مسٹر انڈیا‘‘ نے زندگی کی 61 بہاریں دیکھ لیں

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار انیل کپور کی گزشتہ روز اکسٹھ ویں سالگرہ کااہتمام کیاگیا۔ ان کے فن کا شاندار سفر چار دہائیوں سے جاری ہے۔ انیل کپور بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں شامل ہیں۔ ان کا سفر چار دہائیوں پر محیط ہے، مسٹر انڈیا، تیزاب، بیٹا، وراثت، پکار اور ویلکم ان کی مشہور فلمیں ہیں۔ایکشن رومانس اور جذبات انیل کپور نے ہر طرح کے کردار بخوبی نبھائے۔ انیل کپور نے مادھوری، سری دیوی، کرشمہ سمیت ٹاپ ہیروئنز کے ساتھ کام کیا۔ فلم نائک میں ان کا کردار زبردست رہا۔ اداکار انیل کپور کا فنی سفر آج بھی کامیابی سے جاری ہے۔مسٹر انڈیا اور ایک دن کے چیف منسٹر کے لازوال کرداراداکرنے والے انیل کپور آج بھی اپنے ہمعسراور نئے اداکاروں سے بھی چست وتوانا دکھائی دیتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...