شوبز میں بھی منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے،گل رعنا

شوبز میں بھی منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے،گل رعنا
 شوبز میں بھی منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے،گل رعنا

  



لاہور (فلم رپورٹر) ماڈل و اداکارہ گل رعنانے کہا ہے کہ شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتداء میں جب کوئی بریک تھرو نہ ملی تو کمپیئرنگ اور ماڈلنگ تک محدود رہنے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم احباب کی حوصلہ افزائی پر جدوجہد جاری رکھی۔ آج بطور ماڈل واداکارہ میگا پراجیکٹس کر رہی ہوں۔ میرا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ،صرف اپنے کام پر فوکس کرتی ہوں کیونکہ میری کوشش ہے کہ پروڈیوسر سمیت کسی کو میری وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو۔گل رعنانے کہا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری کے حالات اور ماحول اچھا نہ ہونے کی وجہ سے ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے لوگوں نے اس میں دلچسپی نہیں لی۔ پاکستان فلم انڈسٹری اچھے دور میں داخل ہوچکی ہے جس کی ایک وجہ پڑھے لکھے لوگوں کا آگے آنا ہے۔ میرا کسی سے کوئی اختلاف نہیں ،صرف اپنے کام پر فوکس کرتی ہوں کیونکہ میری کوشش ہے کہ پروڈیوسر سمیت کسی کو میری وجہ سے کوئی پریشانی نہ ہو۔

مزید : کلچر