ہالی ووڈ فلم’’دی شنگھائی جاب‘‘کانیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم’’دی شنگھائی جاب‘‘کانیا ٹریلر جاری
 ہالی ووڈ فلم’’دی شنگھائی جاب‘‘کانیا ٹریلر جاری

  



لاس اینجلس (آئی این پی) ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور ہالی ووڈ کرائم فلم دی شنگھائی جاب کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔چارلس مارٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پرائیوٹ سیکورٹی ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے چند نایاب اشیا کی منتقلی کیلئے مامور کیا جاتا ہے تاہم اسی دوران اس پر حملہ کردیا جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں اورلینڈو بلوم،لینن ہنگ،سیمون یم، ہاننا کوئن لیوان، تھامس پرائس اور جنگ لیانگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔بین پوگھ اور وے ہان کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپو ریہ فلم 29جنوری2018 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر


loading...