معروف ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ذیشان لیاقت انتقال کرگئے

معروف ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ذیشان لیاقت انتقال کرگئے

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ذیشان لیاقت انتقال کرگئے مرحوم کی عمر 32برس تھی۔ذیشان لیاقت چند روز پہلے رات کو گھر واپس جاتے ہوئے ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ جناح ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ صبح انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ ساندہ کے علاقے میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں کے علاوہ جن شوبز شخصیات نے شرکت ان میں کاشف محمود،نور الحسن،ضیاء خان،عمران احمد،ظفر عباس کھچی،اسلم پھلوان،اکرم پھلروان،ایان شاہ ،محمد افتخار افی،سہیل اسلم،عرفان گھانچی،اشفاق حسین،موسیٰ خان،دلاور ملک اورعامرکے نام نمایاں ہیں۔مرحوم کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کے کیرئیر کا آخری ڈرامہ ’’ناگن‘‘تھا جس کے وہ پراجیکٹ ہیڈ تھے۔

شوبز حلقوں نے ذیشان لیاقت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...