ملک میں سب سے بڑا کھیلوں کا میلہ آج سجے گا

ملک میں سب سے بڑا کھیلوں کا میلہ آج سجے گا

  



اسلام آباد(آئی این پی)ملک کی سب سے بڑا کھیلوں کا میلہ ( قائد اعظم بین الصوبائی گیمز)آج پیر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوا گا، گیمز میں شرکت کے لئے ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں، گیمز میں ملک بھر سے8 ٹیموں کے (تقریبا3700)کھلاڑی مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، ٹیموں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں، 19کھیلوں کے مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مختلف مقامات پر منعقد ہونگے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد کے مطابق دوسری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے سیکورٹی تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ورکروں کی ڈیوٹیاں مختلف مقام پر لگا دی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ گیمز ایک مثالی گیمز ثابت ہوں گے، انہوں نے کہا کہ گیمز میں ملک بھر سے آٹھ ٹیموں کے کھلاڑی مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گی، ٹیموں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں، 19 کھیلوں کے مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مختلف مقامات پر منعقد ہونگے جن میں اتھلیٹکس مرد و خواتین کے مقابلے جناح سٹیڈیم میں، بیڈمنٹن مرد و خواتین کے مقابلے روڈھم ہال میں،فٹ بال مرد و خواتین کے مقابلے بیرونی فٹ بال گراونڈز میں، ہاکی مرد و خواتین کے مقابلے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں، جوڈو مرد و خواتین کے مقابلے بائیو مکینکل لیب ہال میں، کراٹے مرد و خواتین کے مقابلے لیاقت جمنازیم منی ہال میں، نیٹ بال مرد و خواتین مقابلے حمیدی ہال میں، سکواش مرد و خواتین مقابلے مصحف سکواش کمپلیکس میں، ٹیبل ٹینس مرد و خواتین مقابلے حمیدی ہال میں، تائیکوانڈو مرد و خواتین مقابلے عامرخان باکسنگ ہال میں، ٹینس مرد و خواتین مقابلے پی ایس بی ٹینس کورٹ میں، والی بال مرد و خواتین مقابلے لیاقت جمنازیم میں، بیس بال مردوں کے مقابلے بیس بال گراونڈ پی ایس بی کمپلیکس میں ،باکسنگ مرد و ں کے مقابلے لیاقت جمنازیم ہال کے سامنے ہو نگے۔

،سرکل کبڈی مرد و ں کے مقابلے جناح سٹیڈیم میں،سنوکر مرد و ں کے مقابلے سنوکر ہال میں،ویٹ لفٹنگ مرد و ں کے مقابلے ویٹ لفٹنگ ہال جناح سٹیڈیم میں،ریسلنگ مرد و ں کے مقابلے بیرونی باسکٹ بال گراونڈ میں جبکہ ووشو مرد و ں کے مقابلے عامر خان باکسنگ ہال میں منعقد کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پہلی قائداعظم گیمز میں پنجاب نے 61 سونے، 43 چاندی اور 32 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، خیبرپختونخوا نے 20 سونے، 17 چاندی اور 40 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، سندھ 18 سونے، 22 چاندی اور 33 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسلام آباد تین سونے، 14 چاندی اور 25 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...