بھارتی کرکٹ ٹیم جنوری میں جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی

بھارتی کرکٹ ٹیم جنوری میں جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی

  



دہلی(اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم جنوری میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹیسٹ چھ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 جنوری تک سینچورین جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا آغاز یکم فروری سے ڈربن میں ہوگا۔ دوسرا ون ڈے 4 فروری کو سینچورین، تیسرا 7 فروری کو کیپ ٹاؤن، چوتھا 10 فروری کو جوہانسبرگ، پانچواں 13 فروری کو پورٹ الزبتھ جبکہ چھٹا اور آخری ون ڈے 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 18 فروری کو جوہانسبرگ، دوسرا 21 فروری کو سینچورین اور تیسرا 24 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی