سیریز کے معاہدے کی خلاسف ورزی ، نجم سیٹھی نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

سیریز کے معاہدے کی خلاسف ورزی ، نجم سیٹھی نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے حق کیلئے لڑنا چاہیے، بھارت نے ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جسے پورا کرنا چاہیے۔کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں پی سی بی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ سے بہتر اور کوئی کھیل ہو ہی نہیں سکتا۔ اگر بھارت نے نہیں کھیلنا تھا تو معاہدہ نہ کرتا، اسے اپنے وعدے پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارا ایک معاہدہ ہے، بھارت اس کو پورا کرے اور ہمیں اپنے حق کیلئے لڑنا چاہیے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کے انعقاد اور سکیورٹی معاملات کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے ملاقات ہوئی تھی۔ سب سے پہلے سیکورٹی پلان بنے گا۔ پوری امید ہے کراچی میں میچ کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 15 فروری تک کراچی اسٹیڈیم پی ایس ایل میچ کے لیے تیار ہو جائے گا جبکہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہو گا۔ تاہم اگر سٹیڈیم مارچ میں بھی مکمل ہو جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ15 فروری تک کراچی سٹیڈیم تیارہوجائے ،سٹیڈیم مارچ میں بھی مکمل ہوجائے توکوئی فرق نہیں پڑتا۔پی ایس ایل کافائنل 25 مارچ کوکراچی میں ہو گا امیدہے کہ کراچی میں میچ کاوعدہ پوراکیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں میچ ہوگیاتودنیا میں اچھا تاثرجائیگا سندھ حکومت کی جانب سے پورا تعاون حاصل ہے، وزیراعلی سندھ اورڈی جی رینجرزسے ملاقات ہوئی سب سے پہلے سکیورٹی پلان بنے گا جو بیرونی سکیورٹی اداروں سے بھی شیئر کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...