دورہ نیوزی لینڈ،اظہر علی ٹیم کی بہتر کارکردگی کیلئے پر امید

دورہ نیوزی لینڈ،اظہر علی ٹیم کی بہتر کارکردگی کیلئے پر امید

  



کراچی (آئی این پی) ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ پاکستان ٹیم کیلئے چیلنجز سے بھرپور ہوگا تاہم امید ہے کہ ٹیم فتوحات کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ ہمیشہ اپنے ہوم گرانڈ پر اچھا کھیل پیش کرتی ہے لیکن پاکستان ٹیم کی محدود اوورز میں حالیہ کارکردگی اچھی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ گرین شرٹس اپنی اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اظہر علی نے کہا کہ وہ بحالی نو کے عمل سے گزرنے کے بعد کافی بہتر محسوس کررہے ہیں اور پرامید ہیں کہ نیوزی لینڈ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں اظہر علی نے کہا کہ وہ میچ کی صورتحال کے حساب سے اسٹروکس کھیلتے ہیں، ضروری نہیں کہ ہر بار اونچے شاٹس کھیلے جائیں۔یاد رہے کہ قومی ٹیم تین روزہ مختصر کیمپ کے بعد 27 دسمبر کو لاہور سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہو گی ۔

جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، دورے کا باقاعدہ آغاز 6 جنوری سے ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...