جیمز اینڈرسن کورٹنی واش کا ریکارڈ توڑنے سے دو شکار دور

جیمز اینڈرسن کورٹنی واش کا ریکارڈ توڑنے سے دو شکار دور

  



میلبورن(اے پی پی) انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کو ٹیسٹ میں سابق ویسٹ انڈین کپتان کرٹنی واش کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے دو وکٹیں درکار ہیں۔ اس طرح وہ ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں باؤلر بن جائیں گے۔ جیمز اینڈرسن اب تک 132 میچوں میں 518 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر کرٹنی واش کی وکٹوں کی تعداد 519 ہے۔ توقع ہے کہ جیمز اینڈرسن ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں کرٹنی واش کو پیچھے چھوڑتے ہوئے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آجائیں گے۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ میں سری لنکا کے سابق سپنر متایا مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔جیمز اینڈرسن اب تک 132 میچوں میں 518 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

اس طرح وہ ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں باؤلر بن جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...