سپر سمیش ٹی 20، آکلینڈ نے ویلنگٹن کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

سپر سمیش ٹی 20، آکلینڈ نے ویلنگٹن کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ(اے پی پی) سپر سمیش ٹی 20 ٹورنامنٹ میں آکلینڈ نے ویلنگٹن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 207 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔ مارک چیپمین اور سام کوران نے نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ ٹیرن نتھولا نے آخری دو گیندوں پر 7 رنز بنا کر آکلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ لوک رونکی کی سنچری رائیگاں گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آکلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے دسویں میچ میں ویلنگٹن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ اوپنر لوک رونکی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 102 رنز بنائے جس میں سات چھکے شامل تھے۔ ٹیرن نتھولا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آکلینڈ نے ہدف اعصاب شکن مقابلے کے بعد آخری گیند پر حاصل کر لیاؔ ۔
، مارک چیپمین نے 24 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے، سام کوران نے 50 رنز کی اننگز کھیلی، آخر میں ٹیرن نتولا نے 14 گیندوں پر ناقابل شکست 23 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔