رافیل نڈال انجری کے باعث ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ سے دستبردار

رافیل نڈال انجری کے باعث ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ سے دستبردار

  



میڈرڈ(آئی این پی)عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فٹنس مسائل کی وجہ سے ابو ظہبی میں ہونے والی ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئے۔ انہوں نے رواں ہفتے مالورکا میں شیڈول 5 روزہ تربیتی کیمپ بھی منسوخ کر دیا۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ ماہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث اے ٹی پی فائنلز سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔ میڈیا کے مطابق رافیل نڈال مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ ابوظہبی میں شیڈول ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ نہیں کھیل سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں ہونے والی ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر رافیل نڈال انجری کی وجہ سے حصہ نہیں لے پائیں گے۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ ان کو گھٹنے میں تکلیف ہوگئی تھی جس کی بنا پر وہ ابوظہبی میں شیڈول ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ نہیں کھیل پائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...