ویمنز بگ بیش لیگ، پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیمیں کل مدمقابل ہونگی
پرتھ(اے پی پی) ویمنز بگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیمیں (کل) منگل کو پرتھ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پرتھ سکارچرز تین میں سے دو میچ جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس سے قبل سکارچرز کی ٹیم سڈنی سکسرز اور برسبین ہیٹ کو شکست دے چکی ہے۔ میلبورن سٹارز نے تین میچ کھیل کر ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔