گورنر خیبر پختونخوا فاٹا یوتھ فیسٹیول کا آغاز آج ہوگا

گورنر خیبر پختونخوا فاٹا یوتھ فیسٹیول کا آغاز آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی) تیسرے گورنر خیبر پختونخوا فاٹا یوتھ فیسٹیول کا آغاز (آج) پیر سے ہوگا۔ 29 دسمبر تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں 25 مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس فاٹا کے مطابق کھیلوں کے انعقاد کا مقصد قبائلی نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، روادرای اور ہم آہنگی کو پروان چڑھانا اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے۔
کھیلوں کے علاوہ فیسٹول میں مشاعرہ اور آرٹ شوز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔