انگلش فاسٹ باؤلر کریگ اورٹن انجری کے باعث باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے آؤٹ

انگلش فاسٹ باؤلر کریگ اورٹن انجری کے باعث باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے آؤٹ

  



میلبورن(آئی این پی)انگلش نوجوان فاسٹ باؤلر کریگ اورٹن فٹنس مسائل کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کریگ اورٹن ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بیٹنگ کی دوران پسلی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، سکین کی رپورٹ کے مطابق ان کی پسلی فریکچر ہے اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں وقت درکار ہوگا۔ انگلش ٹیم انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ فاسٹ باؤلر آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...