مصر میں ایک ہی شاہراہ پر دوالگ الگ حادثے،26افرادہلاک

مصر میں ایک ہی شاہراہ پر دوالگ الگ حادثے،26افرادہلاک

  



قاہرہ(این این آئی)مصر کی ایک اہم سڑک پر یکے بعد دیگر ہونے والے دو حادثوں میں کم از کم چھبیس افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ہی شاہراہ پر دو مختلف اوقات میں ہونے والوں حادثوں میں تیرہ تیرہ افراد مارے گئے۔ جس شاہراہ پر یہ دونوں حادثے ہوئے ہیں، وہ ایک صحرائی علاقے سے گزرتی ہے۔ مصر میں تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثوں کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹریفک قوانین زیرغور ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...