یوکرائن کے لیے امریکی ہتھیار، نئی خونریزی کے خلاف روس کی تنبیہ

یوکرائن کے لیے امریکی ہتھیار، نئی خونریزی کے خلاف روس کی تنبیہ

  



ماسکو(این این آئی)یورپی ملک یوکرائن کو جدید امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کے واشنگٹن حکومت کے نئے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے روس نے خبردار کیا ہے کہ یہ پیش رفت جنگ زدہ مشرقی یوکرائن میں نئی خونریزی کی وجہ بن سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکومت کے ایک ترجمان نے امریکی حکومت کے اس تازہ فیصلے پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ امریکا کی طرف سے یوکرائن کو اس کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کو یقینی بنانے والے جدید ہتھیار فراہم کیے جائیں گے۔روسی نائب وزیر خارجہ سیرگئی ریابکوف نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ امریکا واضح طور پر یوکرائن کو ایک نئی خونریزی کی طرف دھکیل رہا ہے اور یوکرائن کو مہیا کیے جانے والے امریکی ہتھیار ہمارے ہمسائے میں نئی انسانی ہلاکتوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر