فلپائن ‘ سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی،امدادی آپریشن جاری

فلپائن ‘ سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی،امدادی آپریشن جاری

  



منیلا(این این آئی)فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث شدیدبارش،سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 200 ہوگئی ہے جبکہ 153افراد لاپتا ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جزیرے منڈا ناوء کا ایک گاوں مٹی تلے دب گیا ہے ۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ زیادہ تر ہلاکتیں تین صوبوں اور ایک شہر میں ہوئیں۔سمندری طوفان گزشتہ روز فلپائن کے جزیرے منڈا ناوی سے ٹکرایا تھا ، طوفان کے زیر اثر شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جزیرے منڈا ناوء کا ایک گاوں مٹی تلے دب گیا ہے ۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ طوفان ٹیمبن کے باعث 200 افراد ہلاک اور 153 لاپتا ہوگئے، طوفان سے شدیدبارشیں،سیلاب،مٹی کے تودے گرنے کے واقعات ہوئے جن کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔حکام کے مطابق لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے ریسکیو عملہ، فوج اور پولیس امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...