ترک صدر کا سوڈان ، چڈ اور تیونس کا دورہ ،متعدد معاہدوں پر دستخط

ترک صدر کا سوڈان ، چڈ اور تیونس کا دورہ ،متعدد معاہدوں پر دستخط

  



انقرہ(آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردگان افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک صدر سوڈان ، اور چڈ اور 27 دسمبر کو تیونس کا دورہ کریں گے ۔ ان ممالک کے سربراہان کیساتھ مذاکرات کے بعد وہ بزنس فورمز میں شرکت کریں گے اور سرمایہ کاروں کیساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ سرمایہ کاری کو بڑھانے جیسے موضوعات پر بات چیت کریں گے ۔ صدارتی محل سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ تاریخی اور ثقافتی روابط رکھنے والے سوڈان ، چڈ اور تیونس میں مذاکرات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اور متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...