یمنی فورسز کی کامیاب پیش قدمی،متعددعلاقوں میں جھڑپیں،73باغی ہلاک

یمنی فورسز کی کامیاب پیش قدمی،متعددعلاقوں میں جھڑپیں،73باغی ہلاک

  



صنعاء(این این آئی)یمنی فوج نے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی مدد سے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں واقع نظامت نہم میں مزید علاقوں کو حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور فوج کے ساتھ شدید جھڑپوں اور اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں 73 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کے ایک ترجمان کرنل عبداللہ الشندقی نے بیان میں بتایا کہ مسلح افواج نے دحشوش کے پہاڑوں ، جبل الطفح ، تبت القانسین اور جبل المشنا کو آزاد کرا لیا ہے۔ اس محاذ پر لڑائی میں 40 حوثی جنگجو ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ۔قبل ازیں عرب اتحادی افواج نے صنعاء کے شمال میں واقع نظامت ارہاب میں مسلح حوثیوں کے ایک گروپ کو حملے میں نشانہ بنایا اور فضائی بمباری میں 20 مسلح حوثی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے ۔کرنل الشندقی نے بتایا کہ عرب اتحاد کے ایک لڑاکا طیارے نے حوثی ملیشیا کے چیک پوائنٹس پر متعدد حملے کیے ۔ان میں 13 حوثی جنگجو مارے گئے اور ان دو گاڑیاں تباہ ہوگئی ں۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ان محاذوں پر لڑائی جاری ہے اور حوثی جنگجو صنعاء کی جانب پسپا ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے پانچ دن کے محاصرے کے بعد تبت القانسین کے علاقے کو آزاد کرایا ہے جبکہ سرکاری فوجیوں کو حوثی باغیوں کے مقابلے میں پیش قدمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اس ملیشیا نے علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں بارود ی سرنگیں بچا رکھی ہیں اور وہ انھیں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکوں سے اڑا رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...