کرسمس پر آٹھ سو سے زائد جرمن قیدیوں کی سزا معاف کر دی گئی

کرسمس پر آٹھ سو سے زائد جرمن قیدیوں کی سزا معاف کر دی گئی

  

برلن(این این آئی)کرسمس کے تہوار سے قبل جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی وزارت انصاف نے 631 ایسے قیدیوں کو رہا کر دیا گیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جن کی سزائیں اگلے برس جنوری کے آخر میں پوری ہونے والی تھیں۔ اسی طرح وفاقی دارالحکومت اور شہری ریاست برلن میں یکم دسمبر کو 156 قیدیوں کو قبل از وقت رہا کر دیا گیا تھا۔ جرمنی کے جنوب مغربی صوبے باڈن ورٹمبرگ میں حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ باقی ماندہ سزا معاف کر دیے جانے کے بعد اس صوبے میں بھی ’سینکڑوں افراد‘ کو رہا کیا گیا۔ اشٹٹ گارٹ میں صوبائی حکومت نے تاہم رہا کیے گئے قیدیوں کی حقیقی تعداد نہیں بتائی۔

مزید :

عالمی منظر -