جرمنی میں داخل ہونے والے تارکین وطن میں کمی کا رجحان جاری

جرمنی میں داخل ہونے والے تارکین وطن میں کمی کا رجحان جاری

  



برلن (آ ن لائن)جرمن پولیس کے مطابق آسٹریا، سوئٹزرلینڈ اور چیک جمہوریہ سے گزر کر جرمنی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ نومبر کے اختتام تک ان ملکوں سے صرف 19 ہزار 600 افراد جرمنی پہنچے۔ سن 2016 میں اسی عرصے کے دوران انہی ملکوں سے گزرتے ہوئے جرمنی پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد 74 ہزار کے قریب تھی۔ باویریا کی پولیس نے نومبر کے اختتام تک انسانی اسمگلنگ کے 410 مقدمے درج کیے جب کہ گزشتہ برس یہ 665 تھے۔ رواں برس جرمنی پہنچنے والے مہاجرین کا تعلق نائجیریا، افغانستان، شام اور عراق سے بتایا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...