امریکہ میں تعطیلات کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

امریکہ میں تعطیلات کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

  



نیویارک(این این آئی)امریکہ میں رواں سال سالانہ تعطیلات کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جسے ماہرین امریکی معیشت کے لیے اچھی علامت قرار دے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امیریکن آٹو موبیل ایسوسی ایشن (اے اے اے) کی جانب سے ہر سال جاری کردہ اندازے میں بتایاگیاکہ دسمبر کے اختتامی اور آئندہ سال کے ابتدائی چند روز کے دوران سالانہ چھٹیوں کے موقع پر 10 کروڑ 70 لاکھ سے زائد امریکی سڑک، ریل اور ہوائی جہازوں کے ذریعے اپنے آبائی علاقوں، تفریحی مقامات اور دیگر علاقوں کا سفر کریں گے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود رواں سال سالانہ تعطیلات کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں1.3 فی صد زیادہ رہنے کا امکان ہے۔اے اے اے کے مطابق امریکہ میں یہ مسلسل نواں سال ہے جب سال کے اختتام پر تعطیلات کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 2005ء سے سالانہ تعطیلات کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد میں 25 فی صد کی شرح سے لگ بھگ ڈھائی کروڑ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔اے اے اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال کرسمس اور سالِ نو کے موقع پر نو کروڑ 74 لاکھ امریکی سڑک کے ذریعے مختلف مقامات کا سفر کریں گے۔لگ بھگ ساڑھے 64 لاکھ افراد اپنی تعطیلات اہلِ خانہ یا دوست احباب کے ساتھ یا کسی تفریحی مقام پر گزارنے کے لیے ہوائی جہاز سے سفر کریں گے جب کہ 36 لاکھ افراد سفر کے لیے ٹرینوں، بسوں یا کروز شپس کا انتخاب کریں گے۔

لیکن اس بار بھی تعطیلات کے دوران سفر کرنے والے بہت سے افراد اپنی چھٹیاں اپنے اہلِ خانہ یا رشتے داروں کیساتھ گزارنے نہیں جارہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...