اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں مسجدا قصیٰ سے تین ترک شہری گرفتار

اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں مسجدا قصیٰ سے تین ترک شہری گرفتار

  



مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے والے تین ترک سیاحوں کوحراست میں لیا ہے جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ انہیں پیر کو عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزنفیلڈ نے بتایا کہ پولیس نے تین ترک باشندوں کو پرانے بیت المقدس میں بدنظمی پھیلانے ، پولیس اہلکاروں سے الجھنے اور ان سے مزاحمت کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔عینی شاہدین اور اخباری ذرائع کے مطابق ترک شہریوں نیایسے کپڑے پہن رکھے تھیجن پر ترکی کے پرچم بنائے گئے تھے۔قبل ازیں ترک خبر رساں ایجنسی نے ایک خبر میں بتایا کہ مسجد اقصیٰ سے گرفتار کیے گئے تین ترک باشندوں میں سے دو ترکی اور بیلجیم کی شہریت رکھتے ہیں۔ انہیں پولیس سے الجھنے، غیرقانونی مظاہرہ کرنے اور نظام عام میں خلل ڈالنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...