مصری ٹی وی کی خاتون میزبان ترکی فرار ،ترک چینل سے معاہدہ کرلیا

مصری ٹی وی کی خاتون میزبان ترکی فرار ،ترک چینل سے معاہدہ کرلیا

  



قاہرہ(این این آئی)مصری ٹیلی ویژکی خاتون میزبان عزّہ الحناوی حیران کن طور پر تْرکی فرار ہو گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری ٹی وی کی مجلس عاملہ کی سربراہ ایمن نور نے اپنی ٹوئیٹ میں الحناوی کے چینل کی ٹیم میں شمولیت کی تصدیق کی ۔ مذکورہ چینل کی نشریات ترکی کے شہر استنبول سے جاری ہوتی ہیں۔مصری خاتون میزبان کو گزشتہ دو برسوں سے تحقیقات کا سامنا تھا۔ ان پر ملازمت سے متعلق فرائض کے تقاضوں کے دائرہ کار سے تجاوز کرنے اور انتشار پیدا کرنے کا الزام ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...