عراقی فورسز نے موصل میں داعش کے چھ مشتبہ جہادی ہلاک کر دئیے

عراقی فورسز نے موصل میں داعش کے چھ مشتبہ جہادی ہلاک کر دئیے

  



بغداد(این این آئی)عراقی فورسز نے شمالی شہر موصل میں داعش سے تعلق رکھنے والے چھ مشتبہ جہادی ہلاک کر دئیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی موصل میں یہ ہلاکتیں شدت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ہوئیں جب کہ اس جھڑپ میں امریکی قیادت میں بین الاقوامی طیاروں نے بھی فضائی مدد مہیا کی۔ اس جھڑپ کے بعد متعدد عسکریت پسند حراست میں بھی لے لیے گئے۔ نو دسمبر کو عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف مکمل فتح کا اعلان کر دیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...