پرفارمنس پر آصف کا نام زیرغور لایا جاسکتا ہے:انضمام الحق

پرفارمنس پر آصف کا نام زیرغور لایا جاسکتا ہے:انضمام الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فاسٹ باؤلر محمد آصف کی قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق انتہائی اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی محسوس کیا گیا کہ وہ ٹیم کیلئے بہتر ہیں تو انہیں ضرور زیر غور لایا جائے گا۔دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ کے اعلان کے دوران جب محمد آصف کی قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انضمام الحق نے کہا کہ سلیکشن کمیشن یا کرکٹ بورڈ نے کسی کیلئے دروازے بند نہیں کئے ، سب کی کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں اور سب کی کارکردگی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے نوجوان فاسٹ باؤلرز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ فرسٹ کلاس میں بھی کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی سامنے آئی ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے جس باؤلر کی بھی ٹیم میں جگہ بنتی نظر آتی ہے اسے شامل کر لیا جاتا ہے۔ محمد آصف پرفارمنس دے گا اور اگر وہ ٹیم کیلئے بہتر ہوا تو اسے ضرور زیر غور لایا جائے گا۔واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ون ڈے سیریز کیلئے جس سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے اس کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخر زمان، انعام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، عامر یامین اور رومان رئیس شامل ہیں۔