میسی ال کلاسیکو میچ میں پچیس گول کرنیوالے پہلے فٹبالر

میسی ال کلاسیکو میچ میں پچیس گول کرنیوالے پہلے فٹبالر

  



لندن(آئی این پی) ا سپینش فٹبال لیگ کے سب سے بڑے مقابلے ال کلاسیکو میچ میں لائنل میسی کی بارسلونا نے کرسٹیانو رونالڈو کی ریال میڈرڈ کو تین صفرسے آٹ کلاس کردیا۔لائنل میسی، لوئس سوریز اور ایلکس ویڈال نے گول اسکورکئے ۔ لائنل میسی ال کلاسیکو میچ میں پچیس گول کرنے والے پہلے فٹبالربن گئے۔برنابیو میں کھیلے گئے ال کلاسیکومیچ میں ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو آغاز میں جارحانہ موڈ میں نظرآئے۔ لیکن کھیل کے دسویں منٹ میں اچھا چانس ملنے کے باوجود وہ گول اسکور نہ کرسکے۔پہلا ہاف بغیرکسی گول کے ختم ہوا۔دوسرے ہاف کے ابتدا میں لوئس سوریز نے گول اسکورکرکے بارسلونا کوایک صفرکی برتری دلائی۔دس منٹ بعد ہی میسی نے گول اسکورکرکے بارسلونا کی برتری کو دوگنا کردیا۔ کلینڈ ائیرمیں میسی کے گولز کی نصف سنچری بھی مکمل ہوگئی۔

ؔ دوسرے ہاف میں بھی ریال میڈرڈ کی ٹیم کوششوں کے باوجود گول نہ کرسکی۔ کھیل کے اختتامی لمحات میں بارسلونا کے ایلکس ویڈال نے تیسراگول داغ دیا۔پانچ یورپیئن لیگ میں بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے میسی کے گولزکی مجموعی تعداد پانچ سو چھبیس ہوگئی۔ میسی نے جرمنی کے گیرڈ مولر کا پانچ سو پچیس گولز کا ریکارڈ توڑدیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...