مچل سٹارک ایڑی کی انجری کے باعث باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے آؤٹ

مچل سٹارک ایڑی کی انجری کے باعث باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے آؤٹ

  



میلبورن(اے پی پی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر مچل سٹارک انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ باہر ہوگئے۔ مچل سٹارک گزشتہ چند روز سے ایڑی کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ آسٹریلیا ٹیم انتظامیہ کے مطابق فاسٹ باؤلر سو فیصد فٹ نہیں ہیں اس لئے وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ (کل) منگل سے میلبورن میں شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...