قائداعظم گیمز میں غیر جانبدار امپائرز لگائے جائیں:غفور بلوچ

قائداعظم گیمز میں غیر جانبدار امپائرز لگائے جائیں:غفور بلوچ

  



اسلام آباد(اے پی پی) بلوچستان ٹیموں کے فوکل پرسن غفور بلوچ نے کہا ہے کہ دوسری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں غیر جانبدار امپائرز لگائے گئے تو بلوچستان کے کھلاڑی گیمز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ گیمز (آج) پیر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپس میں بھرپور تیاری کر رکھی ہیں، انہوں نے گیمز کی انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں غیر جانبدار امپائرز کو لگایا جائے اگر ٹیموں کے آرگنائزر کی مشاورت کے بغیر امپائرز لگائے گئے توکئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ غفور بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑی تمام 19 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جن میں اتھلیٹکس (مرد و خواتین ) ، بیڈمنٹن (مرد و خواتین ) ،فٹ بال (مرد و خواتین )، ہاکی (مرد و خواتین )، جوڈو (مرد و خواتین )، کراٹے (مرد و خواتین )، نیٹ بال (مرد و خواتین ) ، سکواش(مرد و خواتین ) ، ٹیبل ٹینس(مرد وخواتین ) ، تائیکوانڈو (مرد و خواتین )، ٹینس (مرد و خواتین )، والی بال(مرد و خواتین )، بیس بال (مردوں)،باکسنگ (مرد و ں ) ،سرکل کبڈی (مرد و ں ) ،سنوکر (مرد و ں )،ویٹ لفٹنگ(مرد و ں ) ،ریسلنگ (مرد و ں ), جبکہ ووشو (مرد و ں ) شامل ہیں ان کھیلوں کے مقابلوں میں آٹھ ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی