طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری ،نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تیاریاں

طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری ،نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تیاریاں

  



اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے علامہ طاہر القادری کانام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی تحریک علامہ طاہرالقادری کیخلاف تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مختلف نوعیت کے 5مقدمات درج ہیں جن میں 3سنگین مقدمات انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چل رہے ہیں خصوصی عدالت نے طاہرالقادری کی جائیداد قرق کرنے اور وارنٹ گرفتاری کے بھی احکامات جاری کررکھے ہیں کیونکہ انہوں نے اب تک ضمانت نہیں کروائی ضلعی انتظامیہ نے حکومت کی ہدایت پر تمام مقدمات کی تفصیلات اور عدالتی کارروائی کی رپورٹ مرتب کرلی ہے جس بناء پر تمام حکومت نے طاہرالقادری کا نا ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں آئندہ چنددنوں میں وزارت داخلہ کو باضابطہ طور پر ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست دائر کردی جائے گی جس کے لئے تمام قانونی تقاضے مکمل کرلئے گئے ہیں جس کے لئے ریکارڈ مکمل کرلیا گیا ہے درخواست کے ساتھ تمام عدالتی کارروائی کا ریکارڈ لگا کر وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ طاہر القادری عدالت کو مطلوب ہے لہذا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

مزید : صفحہ اول


loading...