شہباز شریف 31دسمبر تک رانا ثنا ء اللہ کا استعفا دلائیں یا خود مستعفی ہوں : حمید الدین سیالوی

شہباز شریف 31دسمبر تک رانا ثنا ء اللہ کا استعفا دلائیں یا خود مستعفی ہوں : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 31دسمبر تک رانا ثنا ء اللہ کا استعفا دلائیں یا خود استعفیٰ دے دیں۔گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمید الدین سیالوی نے کہا کہ شہباز شریف نے میرے ساتھ رانا ثنا ء اللہ کے استعفے کا وعدہ کیا تھا ،وہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے وعدہ خلافی بھی کی ہے اور غداری بھی ،اب ہم مسلم لیگ ن کو ووٹ نہیں دیں گے۔ حمزہ شہباز نے کہا اس جلسے کو موخر کر دیں ،میں نے جواب دیا کہ ہمارا جلسہ روک سکتے ہو تو روک کر دکھاؤ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے ،آگ بھڑک اٹھی تو ایوانوں تک جائے گی ،میں نبی پاک ؐ کی ذات پر قربان ہونے کو تیار ہوں۔ جمعیت علمائے پاکستان قائم ہے اور رہے گی ،علمائے کرام متحد ہو جائیں تو کوئی کچھ نہیں بگا ڑ سکتا۔ ملک پر کوئی آنچ آئی تو سب سے پہلے گولی کھاؤں گا۔ گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلان کیا کہ اگر ختم نبوت کے تحفظ کیلئے مجھے جان دینی پڑی تو میں اس سے بھی دریغ نہیں کروں گا۔ انہعں نے جلسے کے شرکاسے کہا کہ وعدہ کرو کہ آئندہ کبھی ن لیگ کو ووٹ نہیں دو گے۔ انہوں نے مریدین سے کہا کہ وعدہ کریں کہ کبھی جھکیں گے نہیں۔پیر حمید الدین سیالوی نے ن لیگ کے قائدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے۔ ا آگ بھڑک اٹھی تو ایوانوں تک جائے گی۔، اب ہم مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہیں دیں گے۔ اگر شہباز شریف اپنے ایک نوکر وزیر کو نہیں نکال سکتے تو ملک کیسے چلائیں گے۔تحریک لبیک کے امیر ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ نواز،عمران اور زرداری سب انگریز کے نوکر چاکر ہیں، عوام بجلی گیس کے مسائل تو برداشت کر سکتے ہیں لیکن ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حکومت کے گھٹنے ٹیکنے تک تحریک جاری رہے گی 4 جنوری کو لاہورداتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک مارچ ہوگا۔سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ایسی پارلیمنٹ کو نہیں مانتے جہاں عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش کی گئی، کلمے کی بنیاد پر بنائے گئے ملک میں ختم نبوت کے خلاف سازش نہیں ہونے دیں گے، اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو کروڑوں عوام دیوار بن جائیں گے، 31 دسمبر تک حکمران استعفے دیں، رانا ثنا ء اللہ کے بیان پر نواز اور شہباز شریف کیوں خاموش ہیں۔
ھمید الدین سیالوی

Back to Conversion Tool

مزید :

صفحہ اول -