ٹرمپ کی سفری پابندیاں پھر معطل

ٹرمپ کی سفری پابندیاں پھر معطل

  



واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی فیڈرل اپیل کورٹ کے ایک بینچ نے اپنے ایک فیصلے میں واضح کیا ہے کہ امریکی صدر نے سفری پابندیوں کے دوسری حکم میں بھی اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دیے گئے فیصلے میں اپیل کورٹ کے بینچ نے حکم امتناعی کو اْس وقت تک بحال رکھا ہے جب تک اس معاملے پر امریکی سپریم کورٹ دائر شدہ نظرثانی کی اپیل پر کوئی فیصلہ نہیں سناتی۔ رواں مہینے کے اوائل میں امریکی عدالتِ عظمیٰ نے عبوری طور پر حکم امتناعی کو معطل کر دیا تھا۔ اپیل کورٹ کے بینچ کے مطابق اعلیٰ عدالت نے حکم امتناعی منسوخ نہیں کیا اور ابھی حتمی فیصلہ سنایا جانا باقی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...