شریف خاندان کیخلاف کیسوں میں عدالتیں نرمی کررہی ہیں،اعتزاز

شریف خاندان کیخلاف کیسوں میں عدالتیں نرمی کررہی ہیں،اعتزاز

  



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز میں عدالت نرمی کا مظاہرہ کررہی ہیں جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہونا چاہیے تھا۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ جس طرح کے مقدمات اس وقت نیب میں چل رہے ہیں، اس تناظر میں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ہونا بہت ضروری ہے جبکہ انہیں جیل بھیجے جانے پر کسی قسم کی حیرانگی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی شوق نہیں کہ نواز شریف کو جیل میں جاتا دیکھوں, میرا مؤقف پہلے بھی یہی تھا اور آج بھی یہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حدییہ پیپرز ملز کا فیصلہ ایک واضح مثال ہے کہ عدالت کا نواز شریف کے ساتھ رویہ انتہائی نرم ہے، ورنہ اس کیسز کا فیصلہ بہت سخت آنا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...