شہر قائد سیاسی نمائندگی کے حوالے سے یتیم ہے،رضا ہارون

شہر قائد سیاسی نمائندگی کے حوالے سے یتیم ہے،رضا ہارون

  



کراچی (آئی این پی) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال کی ذمہ دار صوبائی اور وفاقی حکومت ہے‘ کراچی کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا‘ کراچی سیاسی نمائندگی کے حوالے سے یتیم ہے‘ پی ایس پی واحد جماع تہے جو عوام کے درد اور مسائل کا حل جانتے ہیں۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ کراچی کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا کراچی کی صورتحال کی ذمہ دار صوبائی اور وفاقی حکومت ہے۔ پی ایس پی واحد جماعت ہے جو عوام کا درد اور مسائل کا حل جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سیاسی نمائندگی کے حوالے سے یتیم ہے ہم عملی طور پر کچھ نہیں کرتے صرف تنقید کرنا جانتے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...