پاک افغان تعلقات خطے میں امن کے ضامن ہیں، سکندر حیات

پاک افغان تعلقات خطے میں امن کے ضامن ہیں، سکندر حیات

  



پشاور(آئی این پی )قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات خطے میں امن کے ضامن ہیں، دونوں ہمسایہ ممالک کو آپس کی بدگمانیاں دور کرکے معاشی ، سماجی و اقتصادی ترقی کی طرف توجہ دینی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے خلیم خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی سے قادر خان ،شوکت خان ، عبداللہ عرف جانی، جاوید خان اور ذبیح اللہ کا قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے افغان ٹرانزٹ معاہدے کو یک طرفہ ترک کرنا دونوں ممالک کی معیشت کیلئے نیک شگون نہیں، اس عمل سے دونوں ممالک کے عوام متاثر ہونگے۔ انہوں نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا کہ دونوں ممالک امن کے قیام کے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ تمام سیاسی جماعتیں فاٹا کا خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام پر باہم متفق ہیں اور انہوں نے قبائل کو انکا جائز حق دلانے کیلئے طویل جدوجہد کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکی جماعت پختونوں کی بہتری کیلئے ہر محاذ ہر جدوجہد جاری رکھے گی ۔

سکندر حیات

مزید : علاقائی


loading...