کراچی ،پولیس سے بدتمیزی کرنیوالا وکیل ضمانت پر رہا

کراچی ،پولیس سے بدتمیزی کرنیوالا وکیل ضمانت پر رہا

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس سے بد تمیزی کے معاملے میں گرفتار خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کو مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا، بغیر وارنٹ گھر میں گھسنے پر عدالت نے پولیس کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ پولیس سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے 50 ہزار کی ضمانت پر رہا کر دیا۔ خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کو عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کئی وکلاء بھی عدالت پہنچ گئے جنہوں نے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر پولیس نہ تو مقدمہ درج کرسکتی ہے اور نہ ہی گرفتار۔ خواجہ شمس الاسلام سینئر وکیل ہیں انہیں دفعہ 63 کے تحت بری کیا جائے۔ عدالت نے بغیر وارنٹ خواجہ شمس ایڈووکیٹ کے گھر میں داخل ہونے پر پولیس کی سرزنش کر تے ہوئے کہا کہ قابل ضمانت کیس میں مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار کیوں کیا؟عدالت نے ایس ایچ اور دیگر پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دئیے۔

مزید : علاقائی