ڈپٹی ڈائریکٹرایف بی آئی مک کیب کامستعفی ہونے کا اعلان

ڈپٹی ڈائریکٹرایف بی آئی مک کیب کامستعفی ہونے کا اعلان

  



واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے آئندہ برس عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینڈریو مک کیب نے کہا ہے وہ آئندہ برس اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ۔وہ اس سے قبل مستعفی ہونیوالے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کے دست راست تھے اور انہیں حکمراں جماعت کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مک کیب مارچ تک عہدہ چھوڑ دیں گے ۔اس وقت تک وہ پنشن کی تمام مراعات کیلئے اہل ہو جائیں گے ۔ د و سر ی جانب صدر ٹرمپ نے اینڈریو میک کیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے وہ بہت جلدی میں ہیں لیکن مکمل فوائد کیساتھ ریٹائر ہونا چا ہتے ہیں اور ابھی مزید 90روز باقی ہیں ۔

مزید : علاقائی