اورکزئی ایجنسی، اتمان خیل میں ہینڈ گرنیڈ دھماکہ سے 7بچے زخمی
اور کزئی ایجنسی (این این آئی)اورکزئی ایجنسی کے علاقہ اتمان خیل میں ہینڈ گرنیڈ دھماکہ کے نتیجے میں 7بچے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضیاء الرحمان نامی شخص کے گھر کے بچے باہر کھیتوں میں کھیل رہے تھے کہ وہاں پر پڑے ہوئے پرانے ہینڈ گرنیڈکو بچوں نے کھلونہ سمجھتے ہوئے اس کے ساتھ کھیلنے لگے اور اس دوران اچانک دھماکہ ہوا ۔ دھماکہ کے نتیجے میں وہاں پر موجود 7بچے شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے کلایہ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کر دیاگیا ۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والے بچوں میں دو بچے اور 5بچیاں شامل ہے جبکہ زخمی ہونے والے تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں میں عطاء الرحمان، فضل الرحمان، حسیبہ بی بی، میر شاد بی بی، رضیہ بی بی اور عافیہ بی بی جبکہ ایک کا نام معلوم نہ ہو سکا شامل ہے۔
بچے زخمی