چیئرمین سینٹ سے ترکی ، ایران کے سپیکرز کی ملاقاتیں

چیئرمین سینٹ سے ترکی ، ایران کے سپیکرز کی ملاقاتیں

  



اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینٹ کی ترکی اور ایران کے سپیکرز کیساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ۔ملاقاتوں میں میں خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان خطے کی ترقی اورامن کے قیام میں بھرپور کردار اداکررہا ہے اور کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور 70ہزار سے زائد افراد جن میں سیکورٹی فورسز ،سویلنز ،مرد وخواتین شامل ہیں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیااور پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے خطے میں ایک سامراجی طاقت کا کردار اداکرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک پر دباؤ ڈال کر انہیں اپنے مفادات کی خاطر استعمال کرنے کی کوشش کی اور دہشتگردی کی تمام شروعات امریکہ کی اپنی پالیسیوں اور دوہرے معیار سے کی وجہ سے ہیں۔ملاقاتوں میں پارلیمانی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ اقتصادی روابط کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔میاں رضاربانی نے کہا کہ مسلمان ممالک کے مسائل مشترکہ ہیں اور اس ضمن میں او آئی سی کو اپنا موثر کردار اداکرناہوگا تاکہ خطے میں امن کا قیام اور ترقی وخوشحالی کیلئے نئی راہیں مل جل کر ہموار کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ یروشلم کے حوالے سے امریکی فیصلے کے رد عمل کی صورت میں ایک نئی انتفادہ ابھرے گی اور امریکی اسرائیلی اور بھارتی گٹھ جوڑ کے باعث خطے کاامن تباہ ہوگا۔

مزید : علاقائی