31دسمبر تک استعفے نہ آئے تو پوری قوم سڑکوں پر ہو گی : حافظ غلام فرید
لاہور(پ ر)تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ ’’گو نواز گو‘‘ کے بعد آج ہر جگہ’’گو شہباز گو‘‘ کے نعرے لگ رہے ہیں ۔سکول و کالج کے بچے یہ نعرہ لگا رہے ہیں۔31دسمبر تک استفعے نہ آئے تو پوری قوم سڑکوں پر ہو گی سب کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہوگا ’’گو شہباز گو‘‘۔ڈاکٹر طاہر القادری نے قاتل حکمرانوں کے محافظ ظالم نظام کی بنیادیں ہلا دیں ہیں اس گرتی ہوئی دیوار کو صرف ایک دھکے کی ضرورت ہے ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کی بات صرف انصاف پر ختم ہو گی،قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔شہدائے ماڈل ٹاؤن اور انکے عظیم ورثا پر فخر ہے۔شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے ۔ظلم کرنے والے سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اشتیاق حنیف مغل ،حاجی اسحق،انجینئر ثناء اللہ، چوہدری افضل گجر ،حاجی فرخ ،عمر اعوان،میاں افتخار و دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ چور اور قاتل حکمرانوں کے پاس لوٹ مار کی دولت جبکہ ہمارے کارکنوں کے پاس کردار کی دولت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی سزا کے منتظر ہیں ۔قاتل حکمرانوں کا انجام اور حساب قریب ہے