سمندروں کی نگرانی ،چین نے پانی پر لینڈ کرنیوالا سب سے بڑا طیارہ بنالیا

سمندروں کی نگرانی ،چین نے پانی پر لینڈ کرنیوالا سب سے بڑا طیارہ بنالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے اپنے سمندروں کی نگرانی کے لیے پانی پر اترنے اور وہیں سے ٹیک آف کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بنالیا جسے اے جی 600 کا نام دیا گیا ہے۔چارٹر بوپروپ انجن والے اس جہاز نے چین کے جنوبی صوبے میں واقع زوو ہائی ایئرپورٹ سے اپنی پہلی آزمائشی اڑان بھری، اس میں 50 سے زائد افراد سوار ہوسکتے ہیں اور وہ 12 گھنٹے تک محو پرواز رہ سکتا ہے۔ اسے آگ بجھانے والے فوجی عملے کے لیے بنایا گیا ہے لیکن اس جہاز کو دیگر عسکری سواریوں کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔اے جی 600 کا کوڈ نیم ’کونلونگ‘ رکھا گیا ہے جوچین کے دور دراز جنوبی علاقے تک جاسکتا ہے، اسے ’ سمندر، جزائر اور وہاں کے پانی میں موجود مرجانی چٹانوں کے تحفظ کے لیے بنایا گیا ہے۔‘کونلونگ طیارے کے بازوؤں (ونگز) کا گھیر 127 فٹ یا قریبا 39 میٹر ہے، یہ جہاز 53.5 ٹن تک وزن اپنے ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، پورے چین سے اس طیارے کے 17 آرڈرز موصول ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ چین نے اس جہاز کو ساؤتھ چائنا سی کی متنازع آبی حدود کی نگرانی کے لیے تیار کیا ہے، چین ساؤتھ چائنا سی پر اپنا حقِ ملکیت جتاتا ہے جس پر اس کے کئی پڑوسی ممالک کو تحفظات ہیں۔

مزید :

علاقائی -