فلپائن: شاپنگ مال میں آتشزدگی 40 افراد ہلاک

فلپائن: شاپنگ مال میں آتشزدگی 40 افراد ہلاک

  



منیلا(صباح نیوز) فلپائن کے شہر داوا کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 40 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ فرنیچر کے شوروم میں لگی۔ ابتدائی طورپر تیسرے درجے کی آتشزدگی قرارپانے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں کال سنٹرمیں کام کرنے والے ملازمین سمیت عمارت میں موجود 40 افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔شہر کے میئر نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ زخمی 6 افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...