جامع مسجد صدیقیہ غوثیہ شاہین آباد میں محفل پاک آج ہوگی

جامع مسجد صدیقیہ غوثیہ شاہین آباد میں محفل پاک آج ہوگی

  



لاہور (پ ر) محفل پاک بمقام جامع مسجد صدیقیہ غوثیہ شاہین آباد بند روڈ لاہور میں آج بعد نمازِ عشاء بسلسلہ روانگی عمرہ شریف حضرت علامہ مولانا قاری محمد اصغر کھرل امام و خطیب جامع مسجد ہذا نہایت تزک و اہتمام ہو گی جس میں تلاوت کلام پاک قاری محمد الطاف قادری، زیر صدارت علامہ عبدالغفار کھرل زیر سرپرستی علامہ مفتی اشتیاق قادری ، نقابت محمد ارسلان کھرل اور حضرت علامہ پیر ضیاء مصطفےٰ حقانی خطاب کریں گے، جبکہ نعت شریف الحاج قاری محمد اقبال چشتی جندراکوی، صاحبزادہ قمر الدین قمر پڑھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...