ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا شہداءِ اے پی ایس کی یاد میں تقریب

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا شہداءِ اے پی ایس کی یاد میں تقریب

  



لاہور (پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام دارالعلوم حنفیہ و مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ گلبرگ لاہور میں شہداءِ آرمی پبلک سکول پشاورکے درجات کی بلندی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ محمد ممتاز اعوان،حافظ شعیب الرحمن،شفیق رضا قادری،قاری محمد حنیف حقانی،مفتی عاشق حسین،مولانا محبوب الحسن طاہر،عامر چشتی، مولانا یونس ریحان، مولانا حسین احمد اعوان،ڈاکٹر شاہد نصیر،مولانا عبد النعیم،مرزا آصف بیگ،علامہ ضیاء الرحمن فاروقی اوردیگر علماء ودینی ،مذہبی راہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں معروف دینی و سماجی راہنما حاجی عامر چشتی کی والدہ ماجدہ اور دارالعلوم حنفیہ کے مہتمم علامہ سعید الرحمن احمد مرحوم کی مغفرت اور بخشش کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماء و مذہبی راہنماؤں نے کہا کہ المیہ پشاور کے شہداء آرمی پبلک سکول کے ننھے طلباء کی المناک شہاد ت کا غم پوری قوم میں ہمیشہ تازہ رہیگا شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنیکا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پوری قوم وطن کے دفاع و بقاء اور امن سلامتی کیلئے متحد ہوکر ملک دشمن دہشتگردوں کے ناپاک عزائم اور مکروہ ارادے خاک میں ملادے ۔جو ہم سب کا دینی،ملی و قومی فرض ہے اور اس فرض کا قرض چکانا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...