قائداعظم کے 141ویں یومِ ولادت کے موقع پرایوان قائد اعظم میں تقریب

قائداعظم کے 141ویں یومِ ولادت کے موقع پرایوان قائد اعظم میں تقریب

  



لاہور (پ ر)بانئ پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 141ویں یومِ ولادت کے موقع پر آج سوموار 25دسمبر کودس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور اور ایوانِ قائداعظمؒ ،جوہر ٹاؤن لاہور میں خصوصی تقاریب منعقد ہو رہی ہیں۔ ایوان قائداعظمؒ میں منعقدہ خصوصی تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے جبکہ تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکنان مہمانان خاص ہوں گے۔یوم ولادت کی مناسبت سے محمد رفیق تارڑ تحریک پاکستان کے کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹیں گے۔ ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں نونہالان وطن کیلئے منعقدہ خصوصی اجتماع کی صدارت سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد کریں گے جبکہ تحریک پاکستان کے کارکن اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد کلیدی خطاب کریں گے ۔ اس تقریب کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...